تحصیل ثمرباغ،گاؤں غوڑہ بانڈہ میں ہیضہ کی وباء پھوٹ پڑی

تحصیل ثمرباغ،گاؤں غوڑہ بانڈہ میں ہیضہ کی وباء پھوٹ پڑی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جندول(نمائندہ پاکستا ن) تحصیل ثمرباغ کے دور آفتادہ گاوں غوڑہ بانڈہ میں ہیضہ کی وباء ٹوٹ پڑی ، ایک ہی روزمیں60 سے زیادہ مریض ہسپتال ثمرباغ منتقل درجنوں کو ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال تیمرگرہ منتقل کیا گیا ، سابق تحصیل کونسلر و رہنماء تحریک انصاف ڈاکٹر سربلند خان اور غوڑہ بانڈہ کے ناظم حضرت حسین کے مطابق گاوں غوڑہ بانڈہ پہاڑی علاقہ ہے اور علاقہ کے تھوڑے بہت لوگ زراعت اور مویشیوں کے روزگار سے وابستہ ہیں جس سے ان کی بنیادی ضروریات پوری نہیں ہوتی جبکہ اکثر رہائشی بے روزگار ہیں جس کی وجہ سے ان کے پاس ٹھیک طرح علاج معالجہ کے وسائل موجود نہیں ، مشران نے صوبائی حکومت اور محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ ہسپتال ثمرباغ میں ہیضہ اور دیگر وبائی امراض کے فوری اور مفت علاج کیلئے جلد از جلد منصوبہ بندی اور بندوبست کیا جائے تاکہ غریب مریض علاج کی سہولت سے محروم نہ ہوں۔