ضلع ناظم شانگلہ کیخلاف الیکشن پٹیشن خارج

ضلع ناظم شانگلہ کیخلاف الیکشن پٹیشن خارج

الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلع ناظم شانگلہ کے خلاف الیکشن پٹیشن خارج ۔بلدیاتی انتخابات میں یونین کونسل چاگم سے رننگ امیدوار امیرسلطان نے الیکشن ٹریبونل شانگلہ میں انجینئر امیر مقام کے فرزند نیازاحمد خان کی رکنیت ضلع کونسل چیلنج کرتے ہوئے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی اور سیاسی اثروسوخ استعمال کرنے کا الزام لگایا تھا ۔ضلع ناظم شانگلہ نیازاحمد کے جانب سے معروف قانون دان سلطان روم خان نے مقدمہ کی پیروی کرتے ہوئے الیکشن ٹریبونل شانگلہ میں درخواست دائر کرکے الیکشن ٹریبونل سے استدعا کی کہ مخالف ناکام امیدوار کی الزامات میں کوئی حقیقت نہ ہے اور محض اپنی ناکامی چھپانے اور سیاسی مخالفین کی ایماء اور سازش پر رکن ضلع کونسل نیہازاحمد خان کے خلاف عدالت میں الیکشن پٹیشن دائر کیا ہے۔عدالت الیکشن ٹریبونل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شانگلہ محمدزیب خان نے دونوں جانب سے وکلاء کی بحث اور دلائل سننے کے بعد ضلع ناظم شانگلہ نیاز احمد کان کے خلاف الیکشن پٹیشن نکو بلاجواز اور غلط قرار دیتے ہوئے خارج کرنے کا حکم صادر کیا واضح رہے کہ نیازاحمد خان نواز لیگ خیبرپختونخوا کے صدر اور وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام کے فرزند ہے جو گزشتہ بلدیاتی انتخابات میں یونین کونسل چاگم سے کامیاب ہوکرضلع ناظم شانگلہ منتخب ہوئے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر