سکیورٹی فورسز نے ملک وقوم کیلئے قربانیاں دی ،ملک زین گل

سکیورٹی فورسز نے ملک وقوم کیلئے قربانیاں دی ،ملک زین گل

جمرود( نمائندہ خصوصی)سکیورٹی فورسز اور پولیٹکل انتظامیہ نے ہمیشہ ملک و عوام کی فلاح و بہبود میں صف اول کا کردار ادا کیا ہے انکے قربانیوں کو جتنا بھی خراج تحسین پیش کیا جائے کم ہے۔ سکیورٹی فورسز ہمارے ملک کے سرحدوں کے محافظ ہیں ۔ گزشتہ روز سکیورٹی فورسز اور پولیٹکل انتظامیہ کے خلاف کی گئی پریس کانفرنس حقیقت پر مبنی نہیں ہے اور ہم کوکی خیل قبائل مشران اور عوام ان کی پور زور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ انخیالات کا اظہار قوم کو کی خیل کے مشران ملک اسرار، ملک زین گل اور ملک احمد شاہ، ملک حاجی شعور، ملک نقاب شاہ اور دیگر ملکان نے جمرود پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا ملک کی چوتھی ستون ہے اور ہمیں فخر ہے کہ اس مشکل دور میں جمرود پریس کلب کے صحافیوں نے اپنے صحافتی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائے ہیں اور دنیا کو ملک و قوم کا مثبت عکس پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کی آزادی عوام کے مسائل حل ہوتے ہیں اور میڈیا پر قدغن لگانا سے ترقی کا سلسلہ رک جاتا ہے جسکی وجہ سے ملک و قوم پستی میں چلے جاتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ قبائلی عوام کو روزگار کے مواقع فراہم کریں اور انکے ساتھ نرمی کی جائے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر