بٹ خیلہ ،لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 20 گھنٹے تک پہنچ گیا

بٹ خیلہ ،لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 20 گھنٹے تک پہنچ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)بٹ خیلہ میں بجلی کے بیس گھنٹے ظالمانہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ بدستورجاری عوام کوسخت مشکلات کاسامنا مرکزی اورصوبائی حکومتوں نے مکمل طورپرخاموشی اختیارکرلی ہے ۔تفصیلات کے مطابق تین بجلی گھروں کے سرزمین ضلع مالاکنڈکے صدرمقام بٹ خیلہ اوردیگرمضافات میں بیس گھنٹے بجلی ظالمانہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ عروج پرہے جس کی وجہ سے ایک طرف بجلی سے چلنے والے تمام کاروبارمکمل طور پرٹھپ ہوکررہ گیاہے جبکہ دوسری طرف پانی کی شدیدقلت کی وجہ سے عوام کوبھی سخت مشکلات کاسامناکرناپڑتاہے مرکزی اورصوبائی حکومتوں نے اس سلسلے میں مکمل طورپر خاموشی اختیارکرلی ہے اورتماشائیوں کاکرداراداکرتے ہیں علاقے کے عوام نے مطالبہ کیاہے کہ حکومت یہاں کے عوام سے مزیدصبرکاامتحان نہ لیاجائے اوربجلی کے ظالمانہ لوڈشیڈنگ کاخاتمہ کیاجائے۔