بلاول کی تقریر ،جاتی امراء اور زرداری ہاؤس کی مشترکہ کاوش ہے، نعیم الحق

بلاول کی تقریر ،جاتی امراء اور زرداری ہاؤس کی مشترکہ کاوش ہے، نعیم الحق

اسلام آباد(این این آئی) بلاول کی تقریر کا متن جاتی امراء اور زرداری ہاؤس کی مشترکہ کاوش ہے۔باپ بیٹے کی لاہور یاترا کے اثرات نمودار ہونا شروع ہوچکے ہیں۔نواز شریف اور نون لیگ کی طرح زرداری صاحب اور پیپلز پارٹی دو متضاد سمتوں میں کھڑے ہیں۔ یہ بات سینئر مرکزی رہنما و ترجمان چیئرمین تحریک انصاف نعیم الحق نے بلاول کی تقریر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ زرداری صاحب ایک مرتبہ پھر پیپلز پارٹی کے مفاد ایک جانب رکھ کر نواز شریف سے بغلگیر ہونے کو تیار ہیں۔نواز۔زرداری نورا کشتی کی ایک نئی قسط دکھا کر قوم کو گمراہ کرنے نکلے ہیں۔نواز۔زرداری کرپشن اور لوٹ کا مال بچانے کیلئے آپس میں یکجا اور متحرک ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر