جماعت اسلامی ملک بڑی دینی سیاسی،جمہوری جماعت ہے،میاں محمد اسلم

جماعت اسلامی ملک بڑی دینی سیاسی،جمہوری جماعت ہے،میاں محمد اسلم

اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی یو تھ ونگ اسلام آباد کے زیر اہتمام آج بیس اگست کواسلام آباد کی آٹھ یو نین کو نسلوں میں انٹر پارٹی الیکشن منعقد کیے جا رہے ہیں ، انٹر پارٹی الیکشن میں آٹھ یو نین کونسلوں کے بیس ہزار سے زائد نوجوان یوتھ لیڈر کے انتخاب کے لیے اپنا ووٹ کاسٹ کر یں گے ،انٹر پارٹی الیکشن کے لیے پو لنگ نوبجے تا شام پانچ بجے تک جاری رہے گی ، الیکشن کے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ، امیر جماعت اسلامی اسلام آبادزبیر فارو ق خان نے متعلقہ یو نین کو نسلوں کا دورہ کیا جہاں پر انھوں نے الیکشن کے انتظامات کا جا ئزہ لیااس مو قع پر جماعت اسلامی یو تھ ونگ ضلع اسلام آباد کے صدر محمد طارق گجر ، سمیع اللہ، محمد اُویس عباسی بھی اُن کے ہمراہ تھے ۔ بعد ازاں نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے انٹرا پارٹی الیکشن کے سلسلے میں یوتھ ونگ کی ریلی سے خطاب کر تے ہو ئے کہا جماعت اسلامی ملک کی سب سے بڑی دینی سیاسی اور جمہوری جماعت ہے ہمارے پاس نوجوانوں کی بڑ ی تعداد بھی موجود ہے،ضرورت اس بات کی ہے کہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو مثبت اور تعمیری رخ اور سوچ دی جائے ،جماعت اسلامی یوتھ ونگ اس سلسلے میں نوجوانوں کے لیے مؤثر پلیٹ فارم کی صورت میں موجود ہے۔انھوں نے کہا جے آئی یوتھ نے ایک ایسے موقع پر نوجوانوں کو پلیٹ فارم پر جمع کیا اور ان کی مثبت سمت رہنمائی اور حوصلہ افزائی کی جب چاروں طرف سے مایوسیوں کی باتیں کی جارہی ہیں اور ایک سازش اور منصوبہ بندی کے تحت نوجوان نسل کو مادیت ،بے مقصد یت اور بے راہ روی کی طرف دھکیلا جارہا ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر