سلیمان فاؤنڈیشن نے اجتماعی شادیوں کیلئے درخواستوں کی چھان بین کا عمل مکمل کرلیا

سلیمان فاؤنڈیشن نے اجتماعی شادیوں کیلئے درخواستوں کی چھان بین کا عمل مکمل ...

دولتالہ(نامہ نگار) سلیمان فاؤنڈیشن نے اجتماعی شادیاں2017ء کیلئے درخواستوں کی چھان بین کا عمل مکمل کرلیا ،حتمی فہرست کے مطابق 30مستحق بچیوں کی درخواستوں کو منظور کرلیا گیا ہے ،فاؤنڈیشن کے سربراہ شیخ محمد ساجد نے اس سال30مستحق بچیوں کی شادیاں کرانے کا فیصلہ کیا ہے ،واضح رہے کہ گزشتہ سال25بچیوں کی شادیاں کی گئیں تھی جبکہ 2015ء میں20بچیوں کی شادیاں ہوئیں،فاؤنڈیشن کے وائس چیئرمین خادم انسانیت ایم سلیم شیخ نے بتایا کہ پروگرام میں شامل ہر مستحق بچی کو کم از کم ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کا جہیز فراہم کیا جائے گا جس میں ضرورت کی تمام چیزیں موجود ہوں گے ،اجتماعی شادیوں کا یہ پروگرام اکتوبر2017ء میں منعقد ہونے کا امکان ہے حتمی تاریخ کا اعلان بھی جلد متوقع ہے ،عوامی حلقوں کی جانب سے شیخ محمد ساجد کی جانب سے ہر سال اجتماعی شادیوں کے پروگرام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ان کی سماجی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر