ٹیکسلا،محکمہ صحت پنجاب کی ہدایت پرہفتہ صحت منایا گیا

ٹیکسلا،محکمہ صحت پنجاب کی ہدایت پرہفتہ صحت منایا گیا

ٹیکسلا(نمائندہ پاکستان )محکمہ صحت حکومت پنجاب کی ہدایت پر پندرہ اگست سے ضلع بھر میں ہفتہ صحت منایا گیا ۔بی ایچ یو ہسپتال عثمان کھٹڑ میں ہفتہ صحت خدمت کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا وقاص اسلم مارتھ تھے۔ڈی ایچ او (ایم آئی ایس) راولپنڈی ڈاکٹر محمد ضیاء ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شائستہ فیصل ،بی ایچ یو عثمان کھٹر کی انچارج ڈاکٹر فارہ جاوید، تحصیل ہیلتھ انسپکٹر چوہدری اعجازاحمد ،سکول ہیلتھ نیوٹریشن سپر وائزر وقاص احمد اور دیگر متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے صوبہ بھر کی عوام کی سہولت کے لیے صوبہ بھر میں پندرہ اگست سے19 اگست تک ہفتہ صحت خدمت منایا گیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا نے بی ایچ یو عثمان کھٹڑ کے انتہائی شاندار انتظامات اور سہولیات کو سراہا ۔خاص طور پر ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر شائستہ فیصل ،ڈاکٹر فارہ جاوید، ہیلتھ نیوٹریشن محمد وقاص اور تحصیل ہیلتھ انسپکٹر چوہدری اعجاز احمد کی کاوشوں کو بہترین قرار دیا ۔ ہفتہ صحت خدمت کے دوران ضلعی ہیڈ کوارٹرز ہسپتال، تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتالوں،دیہی مراکز صحت اور بنیادی مراکز صحت میں تحفظ صحت کیمپس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جہاں طبی مشاورت، معائنہ،حفاظتی ٹیکہ جات،تشخیص اور علاج کی سہولیات فراہم کی گئیں ان سہولیات پر آٹھ مرحلوں میں کام کیا گیا پہلے مرحلہ میں رجسٹریشن، دوسرے میں طبی علامات کا ریکارڈ، تیسرے میں خون کا ٹیسٹ برائے ہیپاٹائٹس بی، سی، ایچ آئی وی، ملیریا،شوگروغیرہ شامل ہیں چوتھے مرحلہ میں دمہ اور سانس کے دیگر امراض کا ٹیسٹ، پانچویں مرحلہ میں غذائی قلت کی تشخیص،پیٹ کے کیڑوں کی ادویات،آئرن کی گولیاں اور دو سال سے کم عمر کے بچوں کو حفاظتی ٹیکے،چھٹے مرحلہ میں صحت مندانہ طرز زندگی سے متعلق راہنمائی اور طبی مشاورت،ساتویں مرحلہ میں ٹی بی کی تشخیص کے لیے بلغم کا ٹیسٹ اور آٹھویں مرحلہ میں حاملہ خواتین کا معائنہ، مشاورت اور حفاظتی ٹیکے شامل ہیں اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب محکمہ صحت کے شعبے میں انقلابی اقدامات کررہی ہے اس سلسلے میں محکمہ صحت مریضوں کو ہرممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا رہا ہے ا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کا یہ مشن ہے کہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیے جائیں اور اس مشن پر مکمل تگ و دو سے دن رات کام جاری ہے تاکہ عوامی فلاح و بہبود کے اہداف حاصل کیے جاسکیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر