جہلم،قتل یاخود کشی 6ماہ قبل لو میرج کرنے والی لڑکی جاں بحق

جہلم،قتل یاخود کشی 6ماہ قبل لو میرج کرنے والی لڑکی جاں بحق

جہلم(نامہ نگار) قتل یاخود کشی 6ماہ قبل لو میرج کرنے والی لڑکی جابحق چوٹالہ پولیس نے والد کی درخواست پر قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے رمشہ بنارس کو زہردے کر قتل کیا گیا ہے والد کا موقف لاش پوسٹمارٹم کے بعد ورثہ کے حوالے تفصیلات کے مطابق تھانہ چوٹالہ کی حدود میں واقع گاؤں جمرغال کے رہائشی بنارس نے پولیس کو درخواست دی ہے کہ میری سب سے چھوٹی بیٹی نے چھ ماہ پہلے ہماری مرضی کے خلاف خالد سے پسند کی شادی کی تھی آج ہمیں فون پر اطلاع دی گئی کہ رمشہ نے زہریلی گولیاں کھا لی ہے اور وہ جابحق ہو چکی ہے بنارس نے مذید بتایا کہ میری بیٹی نے گولیاں نہیں کھائی بلکہ اسے قتل کیا گیا ہے لہذا قانونی کاروائی کی جائے پولیس نے قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے اور لاش کو پوسٹمارٹم کے بعد ورثہ کے حوالے کر دیا گیا ہے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر