جہلم،ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ڈاکٹر وملازمین تنخواہوں سے محروم

جہلم،ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ڈاکٹر وملازمین تنخواہوں سے محروم

جہلم(نامہ نگار) ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ڈاکٹر وملازمین تنخواہوں سے محروم مہینہ ختم اور عید بھی آنے والی ہے اعلیٰ حکام نوٹس لیں تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم کے ڈاکٹر اور ملازمین تاحال تنخواہوں سے محروم ہیں جس کی وجہ سے ان کا گھریلوں بجٹ کا نظام درہم برہم ہو گیا اس حوالے سے ڈاکٹروں اور ملازمین نے کہا ہے کہ اگست کا مہینہ ختم ہونے والا ہے اور چند دنوں بعد عید بھی ہے جس کی خریداری وغیرہ کرنی ہے ہماری اعلیٰ حکام سے پر زور اپیل ہے کہ وہ فوری نوٹس لے کر کاروائی کریں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر