چکوال،رقم خوردبردکرنیوالے چارافرادکیخلاف مقدمہ درج

چکوال،رقم خوردبردکرنیوالے چارافرادکیخلاف مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) قصبہ چھمبی تھانہ کلر کہار میں ریکارڈ کو آگ لگا کر بددیانتی سے رقم خورد برد کرنے والے چار افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔غلام مرتضیٰ ولد غلام محمد سکنہ محلہ غربی چکوال رائلٹی کنٹریکٹر نے درخواست دی کہ ملزمان بشیر ولد بخش سکنہ چھوئی، نوشیروان ولد احمد خان سکنہ گفانوالہ، زاہد ولد بشیر سکنہ نوہیسر، نواز ولد اجمیر سکنہ میانوالی نے اسکے ریکارڈ کو آگ لگائی اور بددیانتی سے رقم خورد برد ۔اے ایس آئی محمد شفیق نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔