ڈاکٹر رتھ فاو کی ذات شجر سایہ دار کی طرح تھی ،سہیل انور سیال

ڈاکٹر رتھ فاو کی ذات شجر سایہ دار کی طرح تھی ،سہیل انور سیال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر داخلہ سندھ سہیل انور خان سیال نے ڈاکٹر رتھ فاؤ کو انسانیت کے لئے ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھی انسانوں کے لئے ڈاکٹر رتھ فاو کی ذات شجر سایہ دار کے طرح تھی اور پاکستان کی عوام کے لئے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔سہیل انور خان سیال نے مزید کہا کہ اپنی ذات کو دوسروں کے لئے فنا کرنے والے لوگ ہمیشہ کے لئے امر ہوجاتے ہیں اور ڈاکٹر رتھ فاو ہمیشہ لوگوں کے دلوں میں زندہ رہیں گی۔