پیک فرینس سوپرورلڈریکارڈ قائم کرنے پہلا برانڈ بن گیا

پیک فرینس سوپرورلڈریکارڈ قائم کرنے پہلا برانڈ بن گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (پ ر)پیک فرینس سوپر نے ڈیڑھ لاکھ سے زائدکوکیزکے ذریعے قومی پرچم کا موزیک بناکرنیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے کا اعزاز اپنے نام کرلیا،کوکیز سے بنائے گئے قومی پرچم کا سائز 226اعشاریہ 51اسکوائر میٹر یعنی(2,438.15)اسکوائر فٹ ہے، یہ اعزاز پاکستان میں بسکٹس بنانے والی قومی کمپنیز میں سے صرف پیک فرینس سوپر کو حاصل ہوا ہے ،اس ریکارڈ کو قائم کرنے میں قومی پرچم کی تیاری پیک فرینس انتظامیہ نے ساڑھے 6گھنٹے کی مشقت سے کی ہے، عالمی ریکارڈ بنانے کے اس عمل کی آزادانہ نگرانی ہیلتھ اور ہائی جین انسپکٹرکے پی کے اور اسلام آباد کی سرویئر نے کی۔اس پروقار تقریب میں کرکٹر یونس خان، شعیب اختر، عدنان صدیقی اور حریم فاروق سمیت دیگر معروف شخصیات اور دیگر شعبہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر EBMکی منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسرڈاکٹر زیلاف منیرنے کہا ہم ایسی قوم ہیں جو تمام ترمشکلات اور مسائل کے باوجود ہر روز مسلسل بحالی اور آگے بڑھنے کے عمل سے گزر رہے ہیں ،"سوپر ہے پاکستان"مہم قوم کے اس مثبت چہرے کو دکھانے کی کوشش ہے جو کہ معروف میڈیا کی تشہیر کے برعکس ہے۔ اس موقع پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے EBMکی ہیڈ آف مارکیٹنگ عائشہ جنجوعہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم صلاحیتوں سے مالا مال اورہراہم موقع پر دنیا کی توقعات سے بڑھ کر پرفارم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، ای بی ایم کی سیلز اور مارکیٹنگ ٹیم نے اس ایونٹ میں اپنی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ہر پاکستانی کے سچے جذبے کی ترجمانی کی ہے۔ قومی پرچم میں استعمال ہونے والی کوکیز کو خصوصی ڈبوں میں پیک کرکے پاکستان بھر کے نمایاں خیراتی اداروں میں تقسیم کردیا گیا ۔