عدالت نے متحدہ کے رہنما رؤف صدیقی کو حج پر جانے کی اجازت دیدی

عدالت نے متحدہ کے رہنما رؤف صدیقی کو حج پر جانے کی اجازت دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انسدادہشت گردی عدالت نے دہشتگردوں کے علاج و معالجہ کیس میں ملوث ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما رؤف صدیقی کو حج پر جانے کی اجازت دے دی ہے۔ ایم کیو ایم رہنما نے عدالت سے حج پر جانے کی اجازت دینے کی استدعا کی تھی ۔ہفتہ کو کراچی کی انسدادہشتگردی عدالت میں دہشت گردوں کے علاج و معالجہ کیس کی سماعت ہوئی۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما رؤف صدیقی عدالت میں پیش ہوئے، اس موقع پر رؤف صدیقی نے عدالت سے استدعا کی کہ وہ حج کی سعادت حاصل کرنا چاہتے ہیں ، لہذا انہیں حاضری سے استثنیٰ قرار دیا جائے۔عدالت نے رؤف صدیقی کی دریافت کیا کہ وہ حج پر جانے کی تاریخ بتائیں ، جس پر ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ وہ 25 اگست سے 10 اکتوبر تک حج کی سعادت کے باعث سعودی عرب میں قیام کریں گے،جواب سننے کے بعد عدالت نے رؤف صدیقی کی استدعا منظور کرتے ہوئے انہیں حج پر جانے کی اجازت دے دی ۔عدالت نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کو حکم دیا کہ وہ 20 لاکھ روپے کے زرضمانت جمع کرائیں ۔