اختیارات کاناجائز استعمال،سابق رجسٹرارکوآپریٹو مارکیٹ کو 10سال کی سزا

اختیارات کاناجائز استعمال،سابق رجسٹرارکوآپریٹو مارکیٹ کو 10سال کی سزا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) احتساب عدالت نے صدر کوآپریٹو مارکیٹ کی تعمیرات میں اختیارات کا ناجائز استعمال اور کرپشن کا جرم ثابت ہونے پر سابق رجسٹرار سمیت دو ملزموں کو سزا سنا دی ہے ۔ہفتہ کو عدالت نے سابق رجسٹرار حاجن شاہ کو دس سال قید اور گیارہ کرور روپے جرمانے کی سزا سنا دی عدالت نے شریک ملزم شکیل احمد کو بھی تین سال قید کی سزا اور دس لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔ملزموں نے صدر مارکیٹ میں دوکانوں کو غیر قانونی لیز کیا،ملزموں نے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر