اب روبوٹ سعودی عرب میں مکانات کی تعمیر کریں گے

اب روبوٹ سعودی عرب میں مکانات کی تعمیر کریں گے

جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب نے ایک آسٹریلوی کمپنی سے معاہدہ کیا ہے کہ جس کے تحت کمپنی 'Fastbrick Robotics' مکانات کی تعمیر کرنے میں مدد دینے والے 100 روبوٹ فراہم کرے گی۔سعودی وزارت ہاؤسنگ چین اور کوریا سمیت دیگر ممالک کی کمپنیوں سے معاہدے کررہی ہے تاکہ ملک بھر میں سستی اور معیاری رہائش گاہیں تعمیر کرکے شہریوں کے حوالے کی جاسکیں۔سعودی حکومت آئندہ پانچ سالوں کے دوران 15 لاکھ گھروں کی تعمیر کرے گی جس کی لاگت کا تخمینہ 100 ارب ڈالر کے قریب ہے۔ایک آسٹریلوی جریدے 'دی ویسٹ آسٹریلین' کے مطابق آسٹریلوی کمپنی کے Hadrian X روبوٹ نے صرف چند دنوں میں ایک آزمائشی تعمیر کو مکمل کرکے اپنی صلاحیتیں منوا دی ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر