پنجاب بھر کے کالج اساتذہ کے تبادلوں کیلئے محکمہ ہائر ایجوکیشن کی سکروٹنی مکمل

پنجاب بھر کے کالج اساتذہ کے تبادلوں کیلئے محکمہ ہائر ایجوکیشن کی سکروٹنی ...

ملتان(خصوصی رپورٹر)صوبہ بھر کے کالجز میں اساتذہ کے تبادلوں کے لئے محکمہ ہائر ایجوکیشن نے سکروٹنی مکمل کرلی 2 ہزارلیکچرار کی درخواستیں موصول، تبادلے صرف226 کے ہوں گے ذرائع کے مطابق محکمہ ہائرایجوکیشن میں تبادلوں کے منتظر اساتذہ کے لیے محکمہ ہائر ایجوکیشن حکام نے نئی پالیسی مرتب کرلی جس کے تحت راواں سال اساتذ ہ کے تبادلوں میں کمی کردی گئی ہے۔ راواں سال محکمہ(بقیہ نمبر10صفحہ12پر )

ہائرایجوکیشن کیجانب سے حکام کے مطابق دوہزار سے زائد اساتذہ سے درخواستیں وصول کی گئی ہیں، لیکن ان میں تبادلے صرف دوسو چھبیس کے ہوں گے۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن نے ایک بار پھر سکروٹنی کے بعد فائنل فہرستیں مرتب کرلی ہیں۔ذرائع کے مطابق محکمہ ہائرایجوکیشن کی جانب سے تبادلوں کا باقاعدہ اعلان سولہ اگست کو کیا جانا تھا لیکن لیکچرار اور پروفیسرز کے تبادلوں کے اعلان میں بھی پھر تاخیر ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ تقرر و تبادلوں کے لیے درخواست کنندہ کی نمایاں کارگردگی کو جانچ کر ہی حکم نامہ جاری ہوگا۔ حکام کا کہنا ہے کہ جن اساتذہ کو تبادلوں کیلئے چنا گیا وہ پالیسی اور قواعد و ضوابط پر پورا اترے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر