آزادی ٹرین کا اگلا شیڈول جاری ریلوے حکام نے انتظامات کرلیے

آزادی ٹرین کا اگلا شیڈول جاری ریلوے حکام نے انتظامات کرلیے

سکندر آباد ،رحیم یار خان(رحیم یار خان ، بیورو نیوز) آزادی ٹرین کا آئندہ شیڈول جاری، ریلوے احکام نے تمام انتظامات مکمل کرلیے تفصیل کے مطابق آزادی ٹرین آج صبج (بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

8 بجے ملتان سے روانہ ہوگی اور9نجے شجاع آباد پہنچے گئی ۔ اس حوالے سے ریلوے احکام نے تمام انتظامات مکمل کرلیے اورسیکورٹی کے ڈی ایس پی شجاع آباد شجاع آباد کو بھی آگاہ کردیاگیا شجاع آباد کے شہری آزادی ٹرین کا شاندار استقبال کریں گے آزادی ٹرین ایک گھنٹہ سٹاپ کے بعد بہاولپور کے لیے روانہ ہوجائے گی۔ اور کل مورخہ 21اگست کوصبح ساڑھے نوبجے آزادی ٹرین رحیم یارخان پہنچے گی۔انجمن تاجران کے عہدیداران چوہدری بوٹاطاہر‘ اسلام نورانی‘ عظمان اصغر ودیگرکی قیادت میں ملنے والے وفدسے ملاقات کرتے ہوئے اسٹیشن ماسٹررحیم یارخان منظورحسین مشہوری نے گفتگوکرتے ہوئے کہاہے کہ جشن آزادی ہمارے آباؤاجدادکی قربانیوں کے بعد حاصل ہوئی اس کے لیے ہم سب کومل کرمتحد ہوکرایک پلیٹ فارم پرملکی ترقی وسلامتی کے لیے کھڑاہوناپڑے گا‘ انہوں نے کہاکہ پاکستان ریلوے ہرسال جشن آزادی کے موقع پرآزادی ٹرین چلاتاہے جس سے عوام میں آزادی کے حوالے سے آگاہی پیداکی جاتی ہے انہوں نے کہاکہ آزادی ٹرین کی آمدسے قبل تمام ترانتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

شیڈول

مزید : ملتان صفحہ آخر