آزادی ٹرین دیکھنے کیلئے صرف ایک گھنٹہ ناکافی، انجمن تاجران اور سول سوسائٹی احمد پور شرقیہ کا شکوہ
احمدپورشرقیہ (سٹی رپورٹر) ریلوے انتظامیہ نے آزادی ٹرین کے نئے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ ڈیر ہ نو اب صاحب ریلوے اسٹیشن پر آزادی ٹرین آج بروز اتوار بیس اگست شام چار(بقیہ نمبر34صفحہ12پر )
بجے سے پانچ بجے تک رُکے گی۔ انجمن تاجران اور سو ل سوسائٹی نے ریلوے انتظامیہ سے استد عا کی ہے کہ تحصیل کی وسیع آبادی کو مد نظر رکھتے ہوئے آزادی ٹرین کے قیام میں توسیع کی جائے اور گزشتہ آزادی ٹرین کے متعلق شکایت کی گئی کہ ناظرین کو کوچز کے اندر جانے کے لئے بیس منٹ کا وقت دیاگیا تھا جس کی وجہ سے اکثر لوگ مایوس لوٹ گئے تھے۔