ایف بی آر نے ڈپٹی کلکٹر عہدہ کے 64افسران کو ایڈیشنل کلکٹر عہدہ پر ترقی دیدی، گریڈ 19میں ترقی پانے والے 3افسران کا تعلق ملتان سے

ایف بی آر نے ڈپٹی کلکٹر عہدہ کے 64افسران کو ایڈیشنل کلکٹر عہدہ پر ترقی دیدی، ...

ملتان (نیوز رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ڈپٹی کلکٹر عہدہ کے 64افسروں کو ایڈیشنل کلکٹر کے عہدہ پر ترقی (بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

دے کر ان کے تقرر و تعیناتی کے احکامات جاری کردیئے ہیں گریڈ 19میں ترقی پانے والے 3افسروں کا تعلق ملتان سے ہے اور ماڈل کسٹم کلکٹریٹ ، کلکٹریٹ آف کسٹم، سیلز ٹیکس و فیڈرل ایکسائز ملتان میں تعینات رہ چکے ہیں نوٹیفکیشن نمبر 2242-C-I/2017 کے تحت محمد راشد منیر صدیقی کو گریڈ 19میں ترقی دے کر ایڈیشنل کلکٹر ماڈل کسٹم کلکٹریٹ آف ایریزمنٹ لاہور تعینات کردیا گیا ہے۔ مسز فرحت علی کو ترقی دے کر ایڈیشنل کلکٹر ایڈجوڈیکشین کلکٹریٹ آف کسٹمز لاہور تعینات کیا گیا ہے مسز نغمہ کو گریڈ 19میں ترقی دے کر سیکرٹری فیڈرل آف ریونیو کو ہیڈ کوارٹر اسلام آباد تعینات کردیا گیا ہے۔

ترقی

مزید : ملتان صفحہ آخر