نہم نتائج ، ملتان 58.42، بہاولپور 51.56،ڈیرہ بورڈمیں 55.40فیصد امید وار کامیاب

نہم نتائج ، ملتان 58.42، بہاولپور 51.56،ڈیرہ بورڈمیں 55.40فیصد امید وار کامیاب

ملتان ، بہاولپور ، ڈیرہ غازیخان(خصوصی رپورٹر، نمائندگان) تعلیمی بورڈز نے نہم کے نتائج کا اعلان کردیا ملتان بورد میں کامیابی کا تناسب 58.42، بہاولپور 51.56جبکہ ڈیرہ (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

غازیخان بورڈ کا مجموعی نتیجہ 55.40فیصد رہا ۔ تفصیل کے مطابق تعلیمی بورڈ ملتان نے نہم سالانہ امتحان 2017ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نہم امتحان میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 14ہزار 675امیدواروں نے شرکت کی۔ جن میں سے 67ہزار 4امید وار پاس ہوئے جبکہ کامیابی کا تناسب 58.42فیصد رہا۔ دریں اثناء نویں جماعت کے نتائج میں طالبات کے سرکاری سکول بازی لے گئے بتایا گیا ہے کہ ضلع بھر کے بوائز سکول کے نتائج مایوس کن رہے ، صرف 8سکول بورڈ کے نتائج سے زائد رہے باقی سب بورڈ کے نتائج سے کم رہے ، جبکہ گزلز سکولوں نے شاندار کارکردگی کامظاہرہ کیا 78سکولوں نے 58.42فیصد سے زائد نتائج دیئے ،سب سے کم نتیجہ ہائی سکینڈری سکول چک 12شمالی شجاع آباد کا رہا جو12فیصد ہے۔ تعلیمی بورڈ ملتان کے جماعت نہم سالانہ امتحان 2017ء میں مجموعی طور پر 7امیدواروں کے خلاف ناجائز ذرائع استعمال کرنے پر کیس درج کئے گئے۔مذکورہ تمام کیسز کا فیصلہ کردیا گیا جس میں 6 امیدواروں کو سزا دے دی گئی جب کہ ایک امیدوار کو بری کردیا گیا۔ بہاولپور سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق تعلیمی بورڈ بہاول پور کے زیر اہتمام امتحان میٹرک سالانہ 2017ء پارٹ فرسٹ 9th کلاس کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔ کنٹرولر امتحانات پروفیسر محمد اکرم تارڑ صاحب نے نتائج کی ان امتحانات میں 87985 امیدواران نے شرکت کی جبکہ 45364 امیدوار پاس ہو سکے۔ اس طرح نتائج کا تناسب 51.56% رہا۔ ڈیرہ غازیخان سے بیورو رپورٹ ، نمائندہ خصوصی کے مطابق .ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان کے زیر اہتمام نہم سالانہ امتحان 2017کے نتائج کا اعلان کر دیاگیاہے . ڈپٹی کنٹرولر امتحانات شیخ امجد حسین نے بتایا کہ امتحان میں کل 79386امیداروں نے شرکت کی جن میں سے 43982کامیاب ہوئے اور کامیابی کا تناسب 55.40فیصد رہا . ڈپٹی کنٹرولر نے بتایاکہ نہم سالانہ امتحان 2017میں 66273ریگولر طلباؤطالبات جبکہ 13113پرائیویٹ امیدوار شامل ہوئے جنہیں ایک ہفتے کے اندر رزلٹ کارڈکی ترسیل مکمل کر لی جائے گی انہوں نے بتایاکہ امتحان کے دوران ناجائز ذرائع استعمال کرنے کے پانچ کیس رجسٹرڈ ہوئے جن میں سے چار کو سزائیں دی جا چکی ہیں جبکہ ایک کیس زیرسماعت ہے . شیخ امجد حسین نے بتایاکہ نہم میں کسی مضمون میں فیل، 33فیصد سے کم نمبریا ایف گریڈ حاصل کرنے والے امیدوار اپنے فیل شدہ مضامین کا امتحان دہم کے سالانہ امتحان 2018کے ساتھ دیں گے . انہوں نے کہاکہ امتحان نہم کے پیپرز کی ری چیکنگ کے خواہشمند 3ستمبر تک اپنی درخواست آن لائن او رہارڈ کاپی کی صورت میں بورڈ میں جمع کراسکتے ہیں . ڈپٹی کنٹرولر امتحانات شیخ امجدحسین نے بتایاکہ نہم کے امتحان میں پاس؍فیل ہونے والے امیدوار اگر دوبارہ جماعت نہم میں داخلہ لینے کے خواہشمند ہوں تو وہ 30دن کے اندر اپنا رزلٹ منسوخ کرا کے گروپ یا فیکلٹی تبدیل کرا کر یا بغیر تبدیلی کے دوبارہ نئے سرے سے ریگولر امیدوار کے طور پر داخلہ لے سکتے ہیں ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر