وزیر اعلیٰ نے شجاع آباد میں ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی

وزیر اعلیٰ نے شجاع آباد میں ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی

ملتان، شجاع آباد ،سکندرآباد(سپیشل رپورٹر، نمائندہ خصوصی، نمائندہ پاکستان ) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری زراعت رانااعجاز احمدنون نے لاھور میں وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی اوران کوشجاع آبا د (بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

میں سپورٹس اسیڈیم‘ سپیشل ایجوکشن سکول کی عمارت‘ کالی پل سے پل کھارا سے ڈبل روڑ‘ ٹی ایچ کیو ہسپتال میں گائنی ہسپتال کی درخواست کی جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے منظور کرتے ہوئے ان منصوبوں کے لیے فوری فنڈ جاری کردئیے جس پر شجاع آباد کے شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی رانااعجاز احمدنون نے لاھور سے فون پر صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب بہت جلد شجاع آباد کادورہ بھی کریں گے ان مصوبہ جات پر ایک ارب سات کروڑ روپے لاگت لائی گئی جس میں سپورٹس اسیڈیم پر50کروڑروپے‘ سپیشل ایجوکشن پر20کروڑ روپے ‘ کالی پل سے پل کھاراتک میٹل روڑ پر20کروڑ روپے‘ گائنی ہسپتال پر 17کروڑ پر لاگت لائی گئی اور شجا ع آباد کے لیے یہ میگاپروجیکٹ ہونگے اور ان منصوبوں سے شہریوں کو فاہدہ حاصل ہوگا۔

منظوری

مزید : ملتان صفحہ آخر