شام اور رات کے اوقات میں بجلی فراہمی تعطل کا شکار ‘ ٹرپنگ معمول بن گئی

شام اور رات کے اوقات میں بجلی فراہمی تعطل کا شکار ‘ ٹرپنگ معمول بن گئی

ملتان(خصوصی رپورٹر)ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں شام اور رات کے اوقات میں بجلی کی فراہمی میں تعطل، خرابی ، ٹرپنگ اور باربار بندش معمول بن گئی ہے۔ صارفین سسٹم کی ان خرابیوں کے باعث شدید مشکلات اور نقصانات کا شکار ہیں۔ برقی آلات اور برقی سامان کی خرابی اور جلنا (بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

معمول بن گیا ہے۔ میپکو کی جانب سے سسٹم اپ گریڈیشن کے دعوؤں کے باوجود عام صارفین کیلئے مشکلات بڑھ رہی ہیں اور نقصانات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ صارفین اس صورتحال کیباعث پریشانی کا شکار ہیں۔

بجلی ٹرپنگ

مزید : ملتان صفحہ آخر