ڈی آئی خان میں مولانا عطاء اللہ کا قتل لمحہ فکریہ ہے‘ حنیف جالندھری

ڈی آئی خان میں مولانا عطاء اللہ کا قتل لمحہ فکریہ ہے‘ حنیف جالندھری

ملتان(سٹی رپورٹر)ڈیرہ اسماعیل خان میں مولانا عطاء اللہ شاہ کی شہادت لمحہ فکریہ ہے،علماء کرام کی پے در پے شہادتیں فوری مشاورت اور حکمت عملی طے کرنے کی متقاضی ہیں،اگرگزشتہ سانحات میں علماء کے قاتل گرفتار کیے جاتے تونوبت یہاں تک نہ آتی،حکمران بے حسی اور سکوت توڑیں اور علماء کرام کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے ہنگامی اقدامات اٹھائیں،علماء کرام کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث عناصر کو کیفر کردار(بقیہ نمبر50صفحہ12پر )

تک پہنچایا جائے ان خیالات کا اظہار وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر،مولانا محمد حنیف جالندھری،مولانا انوار الحق اور دیگر نے ڈیرہ اسماعیل خان میں مولانا عطاء اللہ شاہ بخاری کی شہادت پر اپنے تعزیتی بیان میں کیا۔انہوں نے مولانا عطاء اللہ شاہ کی شہادت کو لمحہ فکریہ قرار دیا اور ملک بھر کے علماء کرام اور دینی جماعتوں کے قائدین پر زور دیا کہ وہ علماء کرام کی پے در پے ٹارگٹ کلنگ پر وسیع مشاورت کا اہتمام کر کے اس سلسلے کی روک تھام کے لیے حکمت عملی وضع کریں۔

حنیف جالندھری

مزید : ملتان صفحہ آخر