محکمہ ہیلتھ کی جانب سے شروع کیا جانیوالا ہفتہ صحت اختتام پذیر، ضلعی و تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں، دیہی مراکز صحت پر مفت سکریننگ کی سہولت مہیا کی گئی

محکمہ ہیلتھ کی جانب سے شروع کیا جانیوالا ہفتہ صحت اختتام پذیر، ضلعی و تحصیل ...

ملتان (وقائع نگار) محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے ملتان سمیت دیگر اضلاع میں مختلف بیماریوں کے خلاف ہفتہ صحت ختم ہوگیا۔(بقیہ نمبر47صفحہ12پر )

ہفتہ صحت 15اگست سے 19اگست 2017ء منایا گیا ہے۔ ضلعی و تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں، دیہی و بنیادی مراکز صحت پر مفت سکریننگ کی سہولت مہیا کی گئی۔ حفاظتی ٹیکے لگائے گئے۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ملتان ڈویژن ڈاکٹر سیدین نقوی نے ہفتہ صحت کا جائزہ لینے کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال، خانیوال اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میاں چنوں کا دورہ کیا۔ چیف ایگزیکٹو افیسر ہیلتھ خانیوال ڈاکٹر صدیق ثاقب بھی ہمراہ تھے۔ انہوں نے وہاں دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا ۔ اس کے علاوہ ایڈیشنل سیکرٹری صحت فاطمہ شیخ اور ڈاکٹر نوید نے ہفتہ صحت کا جائزہ لینے کیلئے گزشتہ روز شہباز شریف جنرل ہسپتال ، فاطمہ جناح خواتین ہسپتال اور سول ہسپتال ملتان کا دورہ کیا۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر عادل عمر خان نے بنیادی مرکز صحت نواب پور میں ہفتہ صحت کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور کام تسلی بخش قرار دیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے یونین کونسل لطف آباد کا بھی دورہ کیا ۔ اور صحت سے متعلق امور کو چیک کیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر