حمزہ شہباز شریف سے مسلم لیگ ن کے رہنمااحسان الحق باجوہ کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

حمزہ شہباز شریف سے مسلم لیگ ن کے رہنمااحسان الحق باجوہ کی ملاقات، سیاسی ...

ڈاہرانوالہ(نامہ نگار) مسلم لیگ(ن) کے ممتاز رہنماء چوہدری احسان الحق باجوہ ایم پی اے حلقہ پی پی 281 چشتیاں و چیئر مین (بقیہ نمبر48صفحہ12پر )

پنجاب ایشورینس کمیٹی کی فخر پنجاب ایم این اے میاں حمزہ شہباز شریف سے لاہور میں ون آن ون ملاقات ،جس میں ضلع بہاولنگر کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔چوہدری احسان الحق باجوہ نے اپنے حلقہ کی عوام کی طرف سے دلوں کے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ایم پی اے چوہدری احسان الحق باجوہ نے چشتیاں کے لیے اربوں روپے کے فنڈز جاری کرنے پر میاں محمدشہباز شریف وزیر اعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا اور اپنے حلقہ کے حل طلب مسائل کی نشاندہی کی جن کو حل کرنے کے لیے میاں حمزہ شہباز شریف نے متعلقہ محکموں کی اتھارٹیز کو احکامات صادر کیے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر