عید الاضحی کی آمد، محکمہ صحت کی جانب سے کانگو بخار کے حوالے سے الرٹ جاری

عید الاضحی کی آمد، محکمہ صحت کی جانب سے کانگو بخار کے حوالے سے الرٹ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان( وقائع نگار) محکمہ صحت پنجاب نے عیدالاضحیٰ کی آمد کے پیش نظر کانگو بخار کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا ہے ‘ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال کے دوران کانگو بخار کے 41 کیس سامنے آچکے ہیں ‘ سب سے زیادہ کیس صوبہ بلوچستان سے رپورٹ ہوئے ہیں جن کی تعداد 16 ہے ۔ اس کے بعد صوبہ پنجاب سے 15 صوبہ کے پی کے سے 7 فاٹا سے 3 کیس رپورٹ ہوئے ہیں ‘ (بقیہ نمبر45صفحہ7پر )

کانگو بخار کی علامت میں اچانک بخار تیز ہونا ‘ کمر ‘ پٹھوں ‘گردن میں درد ‘ جسم پر سرخ رنگ کے نشان ‘ ناک منہ سے خون بہنا شامل ہیں ‘ محکمہ صحت نے احتیاطی تدابیر میں کہا ہے کہ بچوں کو قربانی کے جانوروں سے دور رکھیں ‘ جانور خریدنے سے پہلے اچھی طرح چیک کرلیں کہ اس کے جسم پر چیچڑ نہ ہوں ‘ جانوروں کو چیک ‘ ذبح اور گوشت بناتے وقت دستانوں ‘ پوری بازؤں کی قیمض پہنیں ‘ سرکاری ہسپتالوں میں کانگو بخار کے مریض کیلئے علاج کے غرض سے الگ وارڈ مختص کر نے ‘ تشخیصی ٹسٹ ‘ ادویات کا بندوبست رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔