شالیمار ایکسپریس کی زد میں آکر ٹریکٹر دوٹکڑے، ٹرین حادثہ سے بچ گئی

شالیمار ایکسپریس کی زد میں آکر ٹریکٹر دوٹکڑے، ٹرین حادثہ سے بچ گئی

ملتان(جنرل رپورٹر)شالیمار ایکسپریس کی زد میں آکر ٹریکٹر تباہ ہوگیا ٹرین بڑے حادثہ سے بچ گئی جبکہ ٹریکٹر ڈرائیور چھلانگ لگا کر فرار ہوگیا ذرائع کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ کے قریب کھلے پھاٹک کو عبور کرنے کی کوشش میں ٹریکٹر ٹرالی لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کی زد میں آگئی جس کے نتیجہ میں ٹریکٹر دو ٹکڑوں میں تقسیم ہوگیا جبکہ ٹریکٹر کا ڈرائیور یاسر چھلانگ لگا کر موقع سے فرار ہونے(بقیہ نمبر47صفحہ7پر )

میں کامیاب ہوگیا پولیس کارروائی کے بعد ٹرین اپنی منزل کی جانب روانہ وگئی ریلوے پولیس نے رپورٹ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر