’’فرد واحد کی خاطر آئین تبدیل نہیں کیا جاسکتا‘‘

’’فرد واحد کی خاطر آئین تبدیل نہیں کیا جاسکتا‘‘

حاصل پور(نامہ نگار) جماعت اسلامی کے لیڈر سید وسیم اختر اختر ایم پی اے صوبہ(بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

بحالی تحریک کے مرکزی رہنما ملک سعید چنڑ فرید ی کی رہائش پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آئین کو فرد واحد کے مفادات کے لیے تبدیل نہیں کیا جا سکتا انہوں نے کہاکہ سابق صوبہ بہاولپور ایک خوشحال تھا مگر سابق آمر صدر نے اس صوبہ بہاولپور ختم کر دیا تھا انہوں نے کہاکہ حکمرانوں بہاولپور کے ارکان اسمبلی نے صوبہ بحالی کے نام پر سیاست کرنے والوں نے بہاولپور کے عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سکول کرتے ہیں اس خطے کے تمام حقوق پامال کئے انہوں نے کہاکہ سب سے زیادہ ریونیو تقریبا 400ارب روپے ٹیکس دینے والے صوبہ بہاولپور کے عوام سب بنیادی سہولیات سے محروم ہیں انہوں نے کہاکہ حکمران اپنے اقتدار کی جنگ میں صوبہ بہاولپور کے بنیادی انسانی حقوق اور مسائل بھول چکے ہیں۔ اس موقع پر صوبہ بحالی کے مرکزی راہنما ملک سعید چنڑ فرید ی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب حکومت لاہور میں اوریج ٹرین میٹرو بس اور لاہور کو پیرس بنانے اور دیگر منصوبوں پر بہاولپور ڈویژن کے عوام کا پیسہ پانی کی طرح بہا رہی ہے جبکہ جنوبی پنجاب صوبہ بہاولپور ڈویژن میں تمام میگا پراجیکٹ صرف نمائشی ہیں جو کئی کئی سالوں سے مکمل نہیں ہوتے ہیں۔

ڈاکٹر وسیم اختر

مزید : ملتان صفحہ آخر