’’پرائمری کے نصاب میں تبدیلیاں ناقابل برداشت ہیں‘‘

’’پرائمری کے نصاب میں تبدیلیاں ناقابل برداشت ہیں‘‘

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر)امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے پنجاب ٹیکسٹ بک(بقیہ نمبر13صفحہ12پر )
بورڈ کی جانب سے پرائمری کی نئی نصابی کتابوں سے اسلام،پاکستان کی تاریخ اور فوج سے متعلق اسباق اور تصاویر خارج کرنے کے اقدام پر اپنی شدیدتشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق اول سے پنجم تک کی کتابوں سے رحمت عالمؐ،حضرت علیؓ،شاہ عبد القادر جیلانیؒ ،جشن عید ملادالنبیؐ کے موضوعات نکال کر ہیلن کیلرکے مضامین کو شامل کیا گیا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔نصاب سے ام المومنین حضرت خدیجتہ الکبریٰؓ اور مسجد کی تعظیم کے حوالے سے مضامین کو سرے سے ہی خارج کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ کتب سے پاکستان کانقشہ،قائد اعظم کا سبق،یوم آزادی اور مساجد سے متعلق مضامین،میجر عزیز بھٹی شہید،فوج کی پریڈ،آپریشن ضرب عضب،ردالفساد کے حوالے سے آگاہی مضامین اور تصاویر کو بھی ایک سازش کے تحت نکال دیا گیاہے۔انہوں نے کہاکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ چھوٹے بچوں کے نصاب تعلیم میں امریکی ہیروز کاتذکرہ تشویش ناک امر ہے۔ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت معصوم بچوں کی ذہن سازی کرکے انہیں دین اسلام سے دور اور وطن کے حقیقی جانثاروں کے کارناموں کو پوشیدہ رکھ کر غلط تربیت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔جماعت اسلامی مستقبل کے معماروں کی کمزور بنیادوں پر نشوونما،ذہن سازی اور کردار سازی کے خلاف ہونے والی سازشوں کوکامیاب نہیں ہونے دے گی۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ پنجاب ٹیکسٹ بورڈ کے اس ناقابل معافی کارنامے پر سخت ایکشن لے۔
میاں مقصود