’’پاکستان کی سیاست میں غریب کی کوئی جگہ نہیں ہے‘‘

’’پاکستان کی سیاست میں غریب کی کوئی جگہ نہیں ہے‘‘

چوک مہر پور ( نمائندہ پاکستان ) جنوبی پنجاب سے وڈیروں جا گیر داروں کی سیاست(بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

کا تابوت نکلنے والا ہے عوام با شعور ہو چکے ہیں اپنی محرومیوں کا بدلہ ووٹ کی طاقت سے لینا جان گئے ہیں جمشید دستی پاکستان عوامی راج پارٹی کے چےئرمین و رکن قومی اسمبلی جمشید احمد دستی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سیاست میں غریب کی کوئی جگہ نہیں جب کہ پارلیمنٹ میں اٹھانوے فیصد جا گیر دار طبقہ مسلط ہے انہوں نے کہا کہ غریبوں اور عام طبقہ کے حقوق کی بات کرنے پر مجھے چھبیس دن جیل میں رکھا گیا مجھ پر بد ترین ذہنی و جسمانی تشدد کیا گیا اور ایک حکومتی وزیر کی طر ف سے تحریری طور پر نواز شریف سے معافی مانگنے اور آئندہ اسمبلی میں زبان بند رکھنے کی شرط پر رہا کرنے کی آفرز کی گئیں مگر میں نے تخت لاہور کی غلامی قبول کرنے کی بجائے جیل کی صعوبتیں برداشت کرنے کو ترجیح دی مگر جنوبی پنجاب کی عوام کی عزتوں کا سودا نہیں کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف میں عوامی راج پارٹی کو ضم کر نے کی خبریں بے بنیاد ہیں آئندہ الیکشن میں جہاں پر ضرورت ہوئی ن لیگ کے علاوہ باقی تمام جماعتوں سے سیٹ ایڈجسمنٹ کریں گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر