’’قیام پاکستان کیلئے خواتین کی قربانیاں باقابل فراموش ہیں‘‘

’’قیام پاکستان کیلئے خواتین کی قربانیاں باقابل فراموش ہیں‘‘

بہاولپور(سپیشل رپورٹر) پنجاب کمیشن برائے خواتین کے زیر اہتمام گورنمنٹ صادق ایجرٹن کالج(بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

بہاولپور میں تقریری مقابلے کا انعقاد ہوا جس میں ممبر صوبائی اسمبلی فوزیہ ایوب قریشی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ تقریب کا عنوان پاکستان بنانے میں اور پاکستان کی ترقی میں خواتین کا کردار تھا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کے اصولوں اور اپنے کلچر کو مد نظر رکھتے ہوئے خواتین ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکتی ہیں۔ مزید کہنا تھا کہ خواتین نے مردوں کے برابر قربانیاں دیں ۔ جن کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ محترمہ فاطمہ جناح نے قائد اعظم کے ساتھ جس طرح دن رات کام کیا جس کو تاریخ ہمیشہ اچھے الفاظ میں یاد کرتی رہے گی۔ پنجاب کمیشن برائے خواتین کے حقوق کے ڈویژنل کوآرڈی نیٹر بہاولپور احمد ندیم خالد نے اپنے خطاب میں کہا کہ خواتین کسی بھی پریشانی کی صورت میں پنجاب کمیشن برائے خواتین حقوق کی ہلیپ لائن پر اپنی شکایات درج کراسکتی ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر