’’ادارے اب صحیح سمت میں چلنے لگے ہیں‘‘

’’ادارے اب صحیح سمت میں چلنے لگے ہیں‘‘

کوٹ ادو( تحصیل رپورٹر) سابق گورنر وسابق وزیر اعلیٰ پنجاب مرکزی رہنما تحریک انصاف ملک(بقیہ نمبر49صفحہ7پر )

غلام مصطفی کھر نے کہا ہے کہ مجھے شریف برادران کا سیاسی مستقبل تاریک نظر آ رہا ہے، میاں نواز شریف بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور ڈرے ہوئے ہیں، نیب میں پیش نہ ہو کر نواز شریف نے اپنے آپ کو قوم کی نظروں میں گراکر خود اپنے آپ پر قومی چور کی مہر لگا دی ہے،انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف ایک جھوٹا انسان ہے ‘ جھوٹا آدمی ڈر پوک ہوتا ہے کون کہتا ہے کہ نواز شریف لیڈر ہے ‘ لیڈر قوم کا آئینہ ہوتا ہے اب ہمارے قوم کو نواز شریف کا نام لیتے ہو ئے بھی شرم آتی ہے،لیڈر تو قوم کی امانتوں کی پاسداری کرتے ہیں، نواز شریف نے سیاست کو تجارت سمجھ لیا ہے اور دونوں ہاتھوں سے قوم کی دولت کو لوٹ کر بیرون ملک اپنے اور اپنے بچوں کے لئے اساسے بنائے ‘ میاں نواز شریف چور مچائے شور والی بات پر آگئے ہیں انہوں نے کہا کہ ادارے اب صحیح سمت پر چلنا شروع ہو گئے ہیں اور جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ہے،پاکستان کی عدلیہ اور افواج پاکستان جمہوریت کے ساتھ کھڑی ہے،نواز شریف کی ذات کے سوا کسی کو کوئی خطرہ نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ جلد مظفر گڑھ اور تحصیل کوٹ ادو کیلئے پرانے دوستوں اور ورکروں سے ملوں گا اور انکی ناراضگی دور کروں گا، تمام پاکستان تحریک انصاف کے ممبران اور ٹائیگرز ساتھ ملکر ایک جامع حکمت عملی پر غور کرینگے۔

مصطفی کھر

مزید : ملتان صفحہ آخر