ڈاکو زمیندار کے گھر گھس گئے، پولیس کے آنے پر مقابلہ، لوٹا مال پھینک گئے

ڈاکو زمیندار کے گھر گھس گئے، پولیس کے آنے پر مقابلہ، لوٹا مال پھینک گئے

ملتان(کرائم رپورٹر) گلگشت کالونی میں 6 ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر لوٹ مار کی کوشش کی، پولیس مقابلے کے بعد ڈاکو لوٹے ہوئے بیشتر زیورات اور نقدی پھینک کر فرار ہو گئے ۔پولیس ڈکیتوں کی گرفتاری میں ناکام رہی۔معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ روز دن دیہاڑے گلگشت کالونی کے رہائشی مقامی زمیندار حاجی احمد نواز نانڈلہ کے گھر 6 ڈاکو داخل ہوئے اور ڈیڑھ گھنٹہ تک اہل خانہ کو اسلحہ کے (بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

زور پر یرغمال بنا کر گھر میں موجود 30 تولہ طلائی زیورات اور لاکھوں روپے کی نقدی بیگ میں ڈال کر نکلنے ہی لگے تو اچانک محافظ سکواڈ موقع پر پہنچ گئی، محافظ سکواڈ اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا، اطلاع پر پولیس، محافظ سکواڈ اور ایلیٹ فورس کی گاڑیاں موقع پر پہنچیں، ڈاکو عقبی گھر کی چھت پھلانگ کر فرار ہوگئے، پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کا سرچ آپریشن بھی کیا، تاہم ڈکیتوں کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی۔ گھر کے مالک کے مطابق برآمد ہونے والے سامان سے 20 ہزار اور 6 طلائی چوڑیاں سامان ہمسائے کے گھر سے ملا ہے۔ڈاکو تمام سامان چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

ڈاکو

مزید : ملتان صفحہ آخر