عامر قتل کیس کے ملزموں کی مسلح تصاویر سوشل میڈیا پر آگئیں

عامر قتل کیس کے ملزموں کی مسلح تصاویر سوشل میڈیا پر آگئیں

خانیوال (نمائندہ پاکستان )مقتول طالبعلم عامر چوہدری کے قتل میں ملوث ملزمان کی مسلح تصاویر منظر عام پر آگئی تفصیل کے مطابق مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے تصادم کے نتیجہ میں سیکنڈ ائیر(بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

کے طالبعلم عامر چوہدری کی موت کے بعد جہاں سوشل میڈیا پر معصوم طالب علم عامر چوہدری کی تصاویر نے لوگوں کو غمزدہ کر رکھا ہے اور عوام قاتلوں کی گرفتاری کیلئے سراپا احتجاج ہیں وہاں مقتول عامر کے مقدمہ میں نامزد ملزمان کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر اسلحہ کے ساتھ نمایاں ہیں جس کی لوگ شدید مذمت کر رہے ہیں شہر میں سیاسی آشیر باد سے قائم ہونے والے طلباء کے یہ گروپ مخالفین خاص طور پر کالجز کے معصوم طلباء پر دھاک بٹھانے کیلئے جدید اسلحہ کے ساتھ اپنی تصاویر فیس بک اور سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتے رہتے تھے عوامی سماجی حلقوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان قاتلوں کی گرفتاری کے ساتھ ساتھ ان کے ذیر استعمال اسلحہ بھی برآمد کیا جائے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر