وزیر اعظم پاکستان عید الاضحی کے بعد احمد پور شرقیہ میں نئے ہسپتال کا افتتاح کریں گے، اعلان

وزیر اعظم پاکستان عید الاضحی کے بعد احمد پور شرقیہ میں نئے ہسپتال کا افتتاح ...

احمدپورشرقیہ (نامہ نگار)وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی عیدا لاضحی کے بعد احمدپورشرقیہ میں اڑھائی سو بیڈز پر مشتمل نئے سٹیٹ (بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

آف دی آرٹ ہسپتال کا افتتاح کریں گے جبکہ دیگر ترقیاتی سکیموں کا اعلان بھی کیا جائیگا۔ وزیر اعظم نے اس امر کا اعلان حلقہ NA-183 کے ایم این اے مخدوم سید علی حسن گیلانی سے اسلام آباد میں گذشتہ روز ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیرزادہ بھی موجود تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر