اشتعال انگیز تقریر بانی ایم کیو ایم سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری

اشتعال انگیز تقریر بانی ایم کیو ایم سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں کے وارنٹ ...

کراچی(این این آئی) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اشتعال انگیز تقریر سے متعلق مقدمات میں بانی ایم کیو ایم سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔(بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

کراچی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں اشتعال انگیز تقاریر سے متعلق مقدمات کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے مسلسل عدم پیشی پر ایم کیو ایم کے بانی اور خالد مقبول صدیقی سمیت دیگر کے وارنٹ جاری کردیئے ٗ فاروق ستار اور عامر خان کی عبوری ضمانت میں 14ستمبر تک توسیع کردی۔عدالت نے فاروق ستار ،مئیر کراچی سمیت تمام ملزمان کو مقدمات کی نقول فراہم کردی ٗآئندہ سماعت پر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائیگی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر