آزادی ٹرین دیکھنے کیلئے شہری امڈ آئے، میوزیکل پروگرام کا بھی انعقاد

آزادی ٹرین دیکھنے کیلئے شہری امڈ آئے، میوزیکل پروگرام کا بھی انعقاد

ملتان(جنرل رپورٹر)آزادی ٹرین کو دیکھنے کے لئے گزشتہ روز بھی شہریوں کی کثیر تعداد ریلوے سٹیشن پر آئی نوجوان لڑکے‘لڑکیاں اور بچے آزادی ٹرین کے ساتھ کھڑے ہو کر سیلفیاں بناتے رہے ۔نوجوانوں کی بڑی تعداد کشمیری نوجوان برہانی وانی شہید کی تصویر کے ساتھ سیلفی بنانے میں زیادہ دلچسپی لیتے رہے ۔ڈی ایس ریلوے علی محمد آفریدی‘ ڈی سی او نبیلہ اسلم‘ ڈی ٹی او ذوالقرنین لنگڑیال اور اے ٹی او شوکت سمیت دیگر انتظامی افسران بھی عوام کی(بقیہ نمبر7صفحہ12پر )

سہولت کے لئے کینٹ ریلوے سٹیشن پر موجود رہے اور ماتحت عملہ کو احکامات جاری کرتے رہے ۔ آزادی ٹرین میں پیش کردہ قائد اعظم علی محمد علی جناح کا مجسمہ ‘ قائد کی تقریر‘ صوبہ پنجاب کا فلوٹ ‘قائداعظم سولر پارک بہاولپور‘میانوالی ‘کول پاور پراجیکٹ‘نیلم جہلم ہائیڈرو پراجیکٹ‘ چاغی کی پہاڑی‘میٹرو بس اور دیگر ماڈلز پیش کئے گئے جو بچوں کے لئے خصوصی دلچسپی کا باعث بنے رہےََ۔ دریں اثناء آزادی ٹرین کودیکھنے کے لئے آنے والے شہریوں کی دلچسپی کے لئے گزشتہ رات میوزیکل پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں لاہور سے آئے گلوکاروں نے ملی نغمے گاکر کینٹ ریلوے سٹیشن پر سماں باندھ دیا ۔ ملی نغموں پر لوک فنکاروں نے رقص کا بھی بہترین مظاہرہ کیا جسے عوام نے بے حد پسند کیا۔لوک گیت لگانے پر سٹیشن پر موجود نوجوانوں نے بھنگڑے ڈالنے بھی شروع کردےئے ۔ اور آزادی ٹرین کی آمد کے باعث کینٹ ریلوے سٹیشن پر موٹرسائیکل اور کار سٹینڈ والوں کی چاندی ہوگئی لوگوں کی بڑی تعداد ٹرین دیکھنے کے لئے آتی رہی جس کی وجہ سے ٹھیکیداروں کو اچھی خاصی آمدنی حاصل ہوئی۔ دریں اثناء آزادی ٹرین کی آمد کے موقع پرپوسٹ آفس کے عملہ کو بھی اہلخانہ کے ہمراہ ٹرین دیکھنے کے لئے آنے کی دعوت دی گئی ریلوے انتظامیہ ملتان ڈویژن کی جانب سے جاری دعوت نامہ میں ریلوے ملازمین اور پوسٹ آفس ملازمین کو اپنے اہلخانہ کو آزادی ٹرین کو دکھانے کے لئے لانے کا کہا گیا تھا۔

آزادی ٹرین

مزید : ملتان صفحہ آخر