غیرت کے نام پر بیوی قتل، بیٹے نے ماں، مخالفین نے 2نوجوان مار ڈالے
ملتان، خانیوال ، میاں چنوں، ماچھیوال، چھب کلاں، کوٹ ادو، دائرہ دین پناہ، لودھراں، احمد پور سیال (کرائم رپورٹر، نمائندگان) غیرت کے نام پر بیوی قتل کر دی ، دیرینہ رنجش پر نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا‘ بیٹے نے بیوہ ماں کو کلہاڑی کے وار کرکے موت مار ڈالا، پسند کی شادی پر مخالفین نے لڑکی کے دیور کو فائرنگ کرکے بلاک کر دیا کرنٹ لگنے سے بچی جاں بحق ، خاتون نے خودکشی کر لی ربن کی زد میں آکر 8 سالہ بچہ، موٹر سائیکلوں کے تصادم ایک شخص جاں بحق ملتان اور چھب کلاں کے علاقوں سے 2 نعشیں برآمد ہوئی ہیں اس سلسلہ ملتان سے کرائم رپورٹر کیمطابق گھنٹہ گھر چوک کے قریب سے نامعلوم شخص کی نعش برآمد ہوئی ہے۔معلوم ہوا ہے کہ لاش گھنٹہ گھر چوک سے ملحقہ واٹر ورکس روڈ سے ملی جس پر اہل علاقہ(بقیہ نمبر20صفحہ12پر )
نے پولیس کو اطلاع دی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش تحویل میں لے کر نشترسرد خانے منتقل کردی۔پولیس کا کہنا ہے کہ نعش 35سالہ شخص کی ہے،تاہم اس کی موت کی وجہ پوسٹ مارٹم کے بعد ہی معلوم ہوگی۔ خانیوال سے بیورونیوز کیمطابق خانیوال تا لودھراں سڑک کی تعمیر کا کام جاری سڑک کی تعمیر میں کام کرنے والی ایکسی ویٹر گاڑی کی زد میں آٹھ سالہ عمر آگیا اور موقع پر جاں بحق ہوگیا گاڑی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جاں بحق ھونے والے بچے کا تعلق مہر شاہ بستی سے تھا میاں چنوں سے نمائندہ خصوصی کیمطابق میاں چنوں کے نواحی گاؤں 102/15Lکے رہائشی منور ولد منیر احمد اپنی زمین پر ٹیو ب ویل مو جود تھا کہ نواز اپنے 6سا تھیوں کے ہمراہ وہاں پر آ گئے اور منور کو پر انی ر نجش کی بنا پر کلہا ڑیوں کے وار کر کے اس کی ٹا نگیں کا ٹ دی اور اس پر فائر نگ کر کے فرار ہو گئے ر یسکیو 1122 نے فوری طور پر ز خمی کو سول ہسپتال پہنچا یا مگر منور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستہ میں ہی دم توڑ چکا تھا لواحقین کے مطا بق گذ شتہ بلدیاتی الیکشن میں نواز کے ساتھ منو ر کی ر نجش چلی آ رہی تھی جس کی بنا پر منو ر کو قتل کیا گیا لیکن ذر ائع کے مطابق ،نور کو غیر ت کے نام پر قتل کیا گیا ہے پو لیس نے واقع کی رپورٹ درج کر کے ملز مان کی گر فتاری کے لئے چھا پے شر وع کر دئے ہیں دریں اثناء میاں چنوں کے نواحی گاؤں کے قریب دو مو ٹر سائیکل تیز رفتاری کے باعث آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں ایک شخص جا ں بحق ہوگاے جب کہ ایک خاتون سمیت دو افراد ز خمی ہو گئے جن کو ریسکیو 1122نے سول ہسپتال منتقل کر دیا ایک اور حاد ثہ میں تلمبہ سے حادثہ کے زخمی کو سول ہسپتال میاں چنوں لانے والی ایمبو لینس کھائی میں گر گئی جس کے نتیجہ میں چار افرا د شدید ز خمی ہو گئے جن کو مقامی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا گذ شتہ رات ایک پر ائیو یٹ ایمبولینس حادثہ کے زخمیوں کو لے کر تحصیل ہیڈ کوارٹر تلمبہ سے تحصیل ہیڈ کوارٹر میاں چنوں لا رہی تھی کے خونی موڑ تلمبہ روڈ پر ایمبو لینس تیز ر فتاری کے باعث کھا ئی میں جا گری جس کے نتیجہ میں چار افراد ز خمی ہو گئے ماچھیوال سے نامہ نگار کیمطابق نواحی گاؤں 569 ای بی کے رہائشی عیش محمد جوئیہ مرحوم کی بیوہ منظوراں بی بی گھر کے باہر سے چولہے میں جلانے کے لیے ایندھن لینے گئی تو بیٹا اشرف کلہاڑی لے کر آ گیا اور کلہاڑی کے وار کر کے اپنی ماں کو شدید زخمی کر دیا جو موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی. پولیس تھانہ ماچھیوال نے اطلاع ملنے پر کاروائی کرتے ہوئے اشرف کو گرفتار کر لیا اور لاش کو بھی قبضہ میں لیکر کاروائی کا آغاز کر دیا ہے نواحی گاوں23ٹن آر کے قبرستان سے 35 سالہ محمد اصغر ولد عبداللہ پٹھان کی تشدد زدہ نعش برآمد ہوئی ہے ذرائع کے مطابق متوفی ٹر الا ڈرائیور تھا اطلاع دینے پر کچاکھوہ پولیس نے لاش کو کچاکھوہ ہسپتال منتقل کر دٰیاپولیس کے مطابق محمداصغر کو قتل کیا گیا ہے مگر میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد کارراوائی کریں گئے۔ کوٹ ادو ، دائرہ دین پناہ سے تحصیل رپورٹر، نمائندہ خصوصی ، نامہ نگار کیمطابق نواحی قصبہ دائرہ دین پناہ کے چک نمبر146ایم ایل کے رہائشی عبدالحمید کی شادی آمنہ بی بی سے ہوئی جس سے اس کے 3بچے پیدا ہوئے،عبدالمجید کو شبہ تھا کہ اسکی بیوی بد چلن ہے جو کہ 3،3دن تک گھر سے غائب رہتی تھی،گزشتہ دنوں بھی آمنہ بی بی گھر سے غائب ہو گئی جونہی واپس آئی تو میاں بیوی کے ما بین اسی بات پر جھگڑا ہوا جس پر عبدالمجید نے ٹوکے کے وار کرکے اسے قتل کر دیا،پولیس دائرہ دین پناہ نے عبدالمجید کو گرفتار کرکے اس کے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا ہے دریں اثناء دائرہ دین پناہ لاہور سے مچھلی کے شکار کے لیے آنے والا45سالہ شخص حاجی محمد اقبال ہاکی سپر پر مچھلی کا شکار کرتے ہوئے جان بحق۔صبح قریبی لوگوں نے دیکھا کہ شکاری مردہ حالت میں دریا کے کنارے پڑا تھا۔پولیس نے لاش تحویل میں لے لی ۔مختلف چہ میگوئیاں کہ سانپ کے ڈسنے سے یا ہرٹ اٹیک کی وجہ سے جان ہوا ہے ۔ علاوہ ازیں نواحی علاقہ موضع پتی سلطان محمود میں درکھان برادری کیقریبی رشتہ دار خورشید بی بی سے فیاض حسین نے پسند کی شادی کی تھی جس کا درکھان برادری کے اقبال درکھان کوشبہ تھا کہ فیاض کے بھائی سجادحسین نے یہ شادی کرائی ہے، گزشتہ شب فیاض حسین کا بھائی سجاد حسین اپنے گھر نورشاہ طلائی موجود تھا کہ اسی اثناء میں اقبال درکھان سجاد حسین کے گھر آیا اور سجاد کو حساب کتاب کرنے کے بہانے ساتھ لے گیا اور اپنے دیگر ساتھی عمر حیات کی آئل ایجنسی پر لے گیا جہاں پر عمر حیات درکھان، لطیف درکھان، زاہد درکھان ، رمضان درکھان، اشرف درکھان کے ہمراہ اسے گھیر لیا اور بندوق کے فائر مار کر اسے قتل کر دیا ،پولیس سنانواں نے مقتول سجاد حسین کی بیوہ ارشاد بی بی کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ نمبر 297/17زیر دفعہ 149-148-302درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے، لودھراں سے نمائندہ پاکستان کیمطابق گھر یلو حا لا ت سے د لبر دا شتہ خا تو ن نے کا لا پتھر پی کر خو د کشی کر لی بتا یا گیا ہے کے لو د ہر ا ں کی ر ہا ئشی خا تو ن (ش) نے گھر یلو حا لا ت سے د لبر دا شتہ ہو کر کا لا پتھر پی لیا جسے تشو یشنا ک حا لت میں بہا و لپو ر و کٹو ریہ ہسپتا ل منتقل کیا گیا لیکن وہ جا نبر نہ ہو سکی اور جا ں بحق ہو گئی تھا نہ سٹی ما ڈ ل پو لیس نے 174کی کا روا ئی کر تے ہو ئے نعش کا پو سٹما ر ٹم کر ا نے کے بعد نعش ور ثا ء کے حو ا لے کر دی احمد پور سیال سے نامہ نگار کیمطابق نواحی علاقہ حسو بلیل کے رہائشی محمد عرفان کی چھ سالہ بیٹی دعا فاطمہ گھر میں ٹی وی چلانے کی کوشش کر رہی تھی اچانک ہاتھ سوئچ پر لگنے پر بجلی کا کرنٹ لگ گیا جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر جاں بحق ہو گئی۔