سوات، شارٹ سرکٹ کے باعث کرنٹ لگنے سے 2 بچے جاں بحق، آتشزدگی سے 8 گھر جل گئے

سوات، شارٹ سرکٹ کے باعث کرنٹ لگنے سے 2 بچے جاں بحق، آتشزدگی سے 8 گھر جل گئے
سوات، شارٹ سرکٹ کے باعث کرنٹ لگنے سے 2 بچے جاں بحق، آتشزدگی سے 8 گھر جل گئے

  

سوات(ڈیلی پاکستان آن لائن) مالم جبہ میں شارٹ سرکٹ کے باعث کرنٹ لگنے سے 2 بچے جاں بحق اور2 زخمی ہو گئے، شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھی لگ گئی جس نے 8 مکانات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،نجی ٹی وی سماءنیوز کے مطابق گزشتہ رات ہونے والی بارش سے شارٹ سرکٹ ہوا جس سے کرنٹ لگنے سے2 بچے اور 2 زخمی ہو گئے جن کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا،ضلعی کونسلر نے بتایا شارٹ سرکٹ سے آگ بھی لگ گئی جس نے 8 گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اورقیمتی سامان بھی جل گیا اورعلاقہ مکین اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے میں مصروف ہیں ،شارٹ سرکٹ کے باعث30 سے زائد مکانات کے میٹر بھی جل گئے۔

مزید : سوات