مظفر گڑھ، پنچایت کا پسند کی شادی کرنے والے نوجوان کی 9 سالہ بھانجی کو ونی کرنے کا حکم
مظفر گڑھ(ڈیلی پاکستان آن لائن)مظفر گڑھ میں پنچایت نے ایک بار پھر قانون کی دھجیاں اڑا کر رکھ دیں،جمال شاہ میں پسند کی شادی کرنے والے لڑکے کی 9 سالہ بھانجی ونی کرنے کا حکم دےدیا،تفصیلات کے مطابق مظفر گڑھ کے علاقے جمال شاہ میں نوجوان نے پسند کی شادی کر رکھی تھی جس پر پنچایت نے لڑکے کی 9 سالہ بھانجی کو ونی کرنے کا حکم سنا دیا، نوجوان نے پنچایت کا حکم ماننے سے انکار کر دیاجس پر پنچایت نے غریب خاندان کو فوری علاقہ بدری کا حکم دیدیااوردرجنوں افراد نے چائے فروش کے ہوٹل پر دھاوابول کر تالے لگادیئے، بااثرسرپنچ کی غلام شبیر کے گھر کو بھی تالے لگانے کی کوشش کی ،پولیس نے سرپنچ سمیت 51 افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا تاہم کسی کو گرفتار ی عمل میں نہ آ سکی۔