کچے کے علاقے میں ڈاکوﺅں کا پولیس چوکی پر حملہ ، 7 پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا

کچے کے علاقے میں ڈاکوﺅں کا پولیس چوکی پر حملہ ، 7 پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا
کچے کے علاقے میں ڈاکوﺅں کا پولیس چوکی پر حملہ ، 7 پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

راجن پور (ڈیلی پاکستان آن لائن) روجھان کے کچے کے علاقے میں ڈاکوﺅں نے پولیس چوکی پر حملہ کرکے 7 پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کچے کے علاقے میں ڈاکوﺅں نے علی الصبح ایک پولیس چوکی پر حملہ کردیااور دونوں طرف سے خوب فائرنگ ہوئی ، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد ڈاکو سات پولیس اہلکاروں کو اغوا کرکے لے گئے۔ ڈی پی او راجن پور عتیق طاہر کا کہنا ہے کہ ڈاکوﺅں نے ایک پولیس چوکی پر حملہ کیا ہے جس کے بعد سے سات اہلکار لاپتہ ہیں ، شبہ ہے کہ انہیں ڈاکو اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس اور ایلیٹ فورس کی بھاری نفری ڈاکوﺅں کے تعاقب میں روانہ کر دی گئی ہے جبکہ کچے کے علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو بند کردیا گیا ہے۔

مزید : راجن پور /اہم خبریں