خیبر پختونخوا حکومت نے ڈینگی وائرس سے نمٹنے کے لئے پنجاب کا طبی تعاون مسترد کر دیا

خیبر پختونخوا حکومت نے ڈینگی وائرس سے نمٹنے کے لئے پنجاب کا طبی تعاون مسترد ...
خیبر پختونخوا حکومت نے ڈینگی وائرس سے نمٹنے کے لئے پنجاب کا طبی تعاون مسترد کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(صباح نیوز)خیبر پختونخوا حکومت نے ڈینگی وائرس سے نمٹنے کے لئے پنجاب کی میڈیکل ٹیم کا تعاون لینے سے صاف انکار کر دیا جس کے بعدپنجاب کی میڈیکل ٹیم نے ڈینگی سے متاثرہ علاقے تہکال میں میڈیکل کیمپ لگا کر کام شروع کر دیا۔ مساجد میں اعلانات کے بعد ڈینگی سے متاثرہ لوگوں کی کثیر تعداد میڈیکل کیمپ میں پہنچ گئی ۔ میڈیکل ٹیم کے ہمراہ صوبائی وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر، وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام بھی موجود تھے ۔

میڈیکل کیمپ سابق ایم پی اے عاطف الرحمان کے حجرے میں لگایا گیا ہے۔دوسری جانب خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے پنجاب کے طبی عملے کا تعاون لینے سے انکار پر وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کے پی حکومت کے رویے پر انتہائی افسوس ہوا، وزیر اعلی پنجاب کے تعاون کی پیشکش کی وجہ سیاست نہیں، انسانی ہمدردی تھی، وبا یا آفت میں کوئی دشمن بھی مدد کرے تو انسانی جان کیلئے قبول کر لی جاتی ہے۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ جان چاہے پشاور کے لوگوں کی ہو یا لاہور کے لوگوں کی، ایک جیسی ہوتی ہے، افسوس کہ عمران کی پھیلائی ہوئی نفرت نے اہل پنجاب اور اہل کے پی کو ایک دوسرے سے دور کر دیا، عمران خان میں نفرت اس حد تک ہے کہ انسانی جان کے بجائے جھوٹی سیاست اور انا بچائی جا رہی ہے۔ امیر مقام نے کہا ہے کہ پختونخوا حکومت کے اعلان کے باوجودمریضوں کا علاج جاری رکھیں گے۔

مزید :

پشاور -