کیریبین لیگ کھیلنے والے 7 قومی کرکٹرز پاکستان کے لیے روانہ ، لاہور میں فٹنس ٹیسٹ دیں گے

کیریبین لیگ کھیلنے والے 7 قومی کرکٹرز پاکستان کے لیے روانہ ، لاہور میں فٹنس ...
کیریبین لیگ کھیلنے والے 7 قومی کرکٹرز پاکستان کے لیے روانہ ، لاہور میں فٹنس ٹیسٹ دیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)کیریبین لیگ کھیلنے والے 7 قومی کرکٹرز پاکستان کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق کیریبین لیگ کھیل کر واپس آنے والے کھلاڑیوں میں شعیب ملک، وہاب ریاض ، بابر اعظم، حسن علی، شاداب خان، عمادوسیم اور محمد حفیظ شامل ہیں۔ ساتوں کھلاڑی 30 سے 35 گھنٹے کا سفر کر کے لاہور پہنچیں گے جہاں ان کا فٹنس ٹیسٹ لیا جائے گا، جس کے بعد وہ قومی ٹیم کے ٹریننگ کیمپ میں شامل ہو جائیں گے۔

مزید :

کھیل -