”آپ لوگ تیار ہو۔۔۔؟“ عمران نذیر نے اپنے چاہنے والوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

”آپ لوگ تیار ہو۔۔۔؟“ عمران نذیر نے اپنے چاہنے والوں کو بڑی خوشخبری سنا دی
”آپ لوگ تیار ہو۔۔۔؟“ عمران نذیر نے اپنے چاہنے والوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) دھواں دار بلے بازی سے پہچان بنانے والے سابق قومی کرکٹر عمران نذیر نے اپنے مداحوں بالخصوص ملتانیوں کو خوشخبری سنا دی ہے۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا تیسرا ایڈیشن شروع ہونے میں چند ماہ باقی ہیں اور تمام لوگوں کی نظریں اب اس بات پر جمی ہیں کہ کون سا کھلاڑی کس ٹیم کو اپنے چھکوں چوکوں سے رونق بخشے گا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ قیامت کی نشانی! نوجوان مغربی لڑکی ایک ایسے جانور کے ساتھ شرمناک فعل کرتی رنگے ہاتھوں پکڑی گئی کہ سوچ کر ہی شیطان بھی شرماجائے
ایسے میں یہ خبر سامنے آئی کہ ملتان سلطانز نے کرکٹر عمران نذیر کو اپنی ٹیم میں شامل کر لیا ہے تاہم گزشتہ روز ذرائع نے یہ دعویٰ کیا کہ ٹیم ملتان سلطانز کی انتظامیہ نے ایسے کسی بھی معاہدے کی تردید کی ہے جس پر شائقین کافی افسردہ ہوئے۔ لیکن اب عمران نذیر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مبہم سا پیغام جاری کیا ہے جس سے کم از کم یہی سمجھ آتی ہے کہ وہ واقعی ملتان سلطانز کی ٹیم میں شامل ہو گئے ہیں۔

انہوں نے یہ پیغام ملتان سلطانز میں شامل ہونے کی خبروں کی تردید کے بعد جاری کیا جس سے یہ تاثر ملتا ہے کہ وہ اس بیان کی بھی تردید کر رہے ہیں اور وہ واقعی پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں ملتان سلطانز کی جانب سے ایکشن میں نظر آئیں گے اور شائقین کے دلوں کو گرمائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ لمبی جوانی کا راز ”گدھی“ میں پوشیدہ ؟ماہرین کی باتوں نے تہلکہ مچادیا
انہوں نے ٹوئٹر پر جاری اپنے مختصر مگر مبہم پیغام میں کہا ”ملتانیو! کیا آپ تیار ہو۔۔۔؟“ اب ایسے موقع پر وہ صرف ملتان والوں سے ہی کیوں تیار ہونے کا پوچھ رہے ہیں؟ ماہرین کرکٹ کا خیال ہے کہ عمران نذیر کا ملتان سلطانز کے ساتھ معاہدہ ہو گیا ہے اور اس بارے باقاعدہ اعلان بھی جلد ہو جائے گا۔

مزید :

کھیل -