عراق میں دو بحری جہازوں کے درمیان تصادم ،4 افراد ہلاک 7 لاپتہ

عراق میں دو بحری جہازوں کے درمیان تصادم ،4 افراد ہلاک 7 لاپتہ
عراق میں دو بحری جہازوں کے درمیان تصادم ،4 افراد ہلاک 7 لاپتہ

  

بغداد (اے پی پی) عراق کی سمندری حدود میں عراق اور ایک دوسرے ملک کے بحری جہازوں میں ہونے والے تصادم کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 7 لاپتہ ہو گئے جبکہ عراقی بحری جہاز مکمل طور پر ڈوب گیا۔ اس جہاز پر کم سے کم 21 سیلر سوار تھے۔

العربیہ ٹی وی کے مطابق عراق اور جمہوریہ سینٹ وینسینٹ کے جہازوں میں تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں عراقی جہاز مکمل طورپر تباہ ہوگیا۔وزارت برائے ٹرانسپورٹ عراق کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عراق کے المسبار اور جمہوریہ سینٹ وینسینٹ کا جھنڈا لہرانے والے ’رویال ارسنل‘ کے درمیان یہ المناک تصادم علاقائی پانیوں میں گذشتہ روز ہوا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ عراقی بحری جہاز پر 21 سیلر سوار تھے۔

ریسکیو ٹیموں نے فوری آپریشن میں 10 افراد کو زندہ بچا لیا ہے جب کہ 4 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔ ڈوبنے والے دیگر افراد کی تلاش جاری ہے۔ مخالف سمت سے آنے والے جہاز کی ٹکر سے عراقی جہاز مکمل طور پر سمندر میں غرق ہو گیا تاہم حادثے کا شکار ہونے والے دوسرے جہاز کے بارے میں معلومات نہیں مل سکیں۔

مزید : بین الاقوامی