نیب نے پیمرا سے نوازشریف کی 4 سال میں کی گئی تقاریر کا ریکارڈ طلب کر لیا

نیب نے پیمرا سے نوازشریف کی 4 سال میں کی گئی تقاریر کا ریکارڈ طلب کر لیا
نیب نے پیمرا سے نوازشریف کی 4 سال میں کی گئی تقاریر کا ریکارڈ طلب کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) قومی احتساب بیورو نے پیمرا کو کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی گزشتہ 4 سال میں کی گئی تمام عوامی تقاریر کا ریکارڈ فراہم کرے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق نیب نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کو خط تحریر کیا ہے جس میں ان سے نوازشریف سے قوم سے خطابات‘ قومی اسمبلی اور عوامی اجتماعات میں کی گئی تقاریر کی سی ڈیز طلب کی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کی تفتیشی ٹیم نے پیمرا ریکارڈ مہیا کرنے کی درخواست کی ہے تاکہ شریف خاندان‘ اسحاق ڈار اور کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف تحقیقات میں بطور ریفرنس استعمال ہو سکیں۔ نیشن نے جب اس بارے میں پیمرا حکام سے رابطہ کیا تو انہوں نے اس کے متعلق مکمل طورپر لاعلمی کا اظہار کیا۔

مزید :

اسلام آباد -