شریف فیملی کی نیب میں عدم پیشی، وقت کم ہے، تحقیقات کیلئے زیادہ انتظار نہیں کر سکتے،عدم پیشی پر آخری نوٹس جاری کیا جائیگا، نجی ٹی وی کا دعویٰ

شریف فیملی کی نیب میں عدم پیشی، وقت کم ہے، تحقیقات کیلئے زیادہ انتظار نہیں کر ...
شریف فیملی کی نیب میں عدم پیشی، وقت کم ہے، تحقیقات کیلئے زیادہ انتظار نہیں کر سکتے،عدم پیشی پر آخری نوٹس جاری کیا جائیگا، نجی ٹی وی کا دعویٰ

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)شریف خاندان کی نیب میںعدم پیشی پر نیب ذرائع نے کہا ہے کہ وقت کم ہے،تحقیقات کیلئے شریف فیملی کازیادہ انتظارنہیں کر سکتے،نیب ٹیم دوپہر 2 بجے تک شریف فیملی کا انتظارکرےگی، اگر پھر بھی شریف فیملی آج پیش نہ ہوئی توآخری نوٹس جاری کیاجائےگا، نیب ذرائع کا کہناہے شریف خاندان کی عدم پیشی پر 8 ستمبرکورپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کریں گے،نیب ذرائع نے کہا دوران تحقیقات مطلوبہ افرادکوگرفتارکرنے کااختیارہے اورعدالت ازخودگرفتاری کاحکم بھی دے سکتی ہے۔

واضح رہے کہ نیب نے سابق وزیراعظم نواز شریف ،ان کے صاحبزادوں حسین ، حسن اور صاحبزادی مریم نواز کے علاوہ اسحاق ڈار کو آج طلب کر رکھا ہے اور ڈی جی نیب شہزادسلیم کی سربراہی میں 6رکنی ٹیم تحقیقات کیلئے آفس میں موجود ہے۔

مزید : لاہور