پی سی بی نیشنل ٹی 20 کپ کا انعقاد معمہ بن گیا،ایونٹ کا وینیو فائنل نہ ہوسکا

پی سی بی نیشنل ٹی 20 کپ کا انعقاد معمہ بن گیا،ایونٹ کا وینیو فائنل نہ ہوسکا
پی سی بی نیشنل ٹی 20 کپ کا انعقاد معمہ بن گیا،ایونٹ کا وینیو فائنل نہ ہوسکا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی سی بی نیشنل ٹی 20 کپ کا انعقاد معمہ بن گیا، ایونٹ ملتان میں ہوگا یا فیصل آباد میں، اس حوالے سے ابھی تک کرکٹ بورڈ حکام کی جانب سے کوئی واضح اعلان نہیں کیا گیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ملتان میں 25 اگست سے نیشنل ٹی 20 ٹورنامنٹ ہوگایانہیں اس بارے میں کرکٹ بورڈ حکام نے تصدیق یا تردید نہیں کی۔ملتان میں ایونٹ کی تیاریاں روک دی گئی ہیں جبکہ فیصل آباد کو تیاری کا کہہ دیاگیا ہے ، فیصل آباد میں انتظامیہ کو ٹورنامنٹ کیلئے 4 ستمبر سے 19 ستمبر کی تاریخیں دی گئی ہیں۔ ایونٹ کے انعقاد کے حوالے سے دوتین آپشنز زیر غور ہیں تاہم ایونٹ نومبر تک ملتوی بھی کیا جا سکتا ہے،نیشنل ٹی 20 سے متعلق حتمی اعلان پیر یا منگل کو کر دیا جائے گا ۔

مزید : کھیل