نواز شریف کی گجرات آمد پر صدقہ کیلئے لایا گیا اونٹ کرایہ کا نکلا

نواز شریف کی گجرات آمد پر صدقہ کیلئے لایا گیا اونٹ کرایہ کا نکلا
نواز شریف کی گجرات آمد پر صدقہ کیلئے لایا گیا اونٹ کرایہ کا نکلا

  

لاہور (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ سے نااہلی کے بعد نواز شریف کی اسلام آباد سے لاہور ریلی میں کئی مقامات پر بکرے اور اونٹ صدقے کے طور پر ذبح کئے گئے تھے۔ ان ہی میں سے ایک اونٹ گجرات آمد کے موقع پر بھی ذبح کیا گیا جو کہ کرائے کا نکلا اور جس کا مالک اب دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہے ۔

اونٹ کے مالک کا کہنا ہے کہ مقامی انتظامیہ نے اونٹ کرائے پر لیا تھا جس کا کرایہ 10 ہزار مقرر کیا گیا تھا۔ اب مقامی انتظامیہ نہ اسے کرایہ ادا کر رہی ہے اور نہ اونٹ واپس کیا گیا ہے۔ اونٹ مالک نے مزید کہا کہ اورنگزیب بٹ نامی مقامی رہنما نے دو دن کیلئے اونٹ کرائے پر لیا تھا لیکن اب وہ جب اس رہنما کے دفتر جاتا ہے تو اسے کہا جاتا ہے کہ وہ اسلام آباد گئے ہوئے ہیں اس طرح وہ دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہے۔

مزید : لاہور